دنیا کے امیر ترین شخص کا کوئی گھر نہیں رہا


دنیا کا امیر ترین شخص کا اپنا کوئی گھر ہی نہیں ہے، ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنا آخری گھر بھی بیچ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا سیلیکون ویلی میں واقع گھر پانچ ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوا۔  انہوں نے سولہ ہزار اسکوائر فٹ پر واقع اپنا گھر اس کی اصل قیمت سے کم پر فروخت کیا۔

گھر سات بیڈ رومز، میوزک روم اور ایک گرینڈ بال روم پر مشتمل تھا۔ ایلون مسک نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تمام جائیدادیں فروخت کردیں گے۔

50 سالہ ایلون مسک پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ دیگر جائیدادیں فروخت کرنے کے بعد کیلیفورنیا میں 47 ایکڑ کی جائیداد ان کا “آخری گھر” ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کام کرتے ہوئے میوزک سنیں، ایلون مسک کی ملازمین کو ای میل

ایک ماہ قبل  ایلون مسک نے صارفین کی بات مان کر ٹیسلا کمپنی کے 5 بلین ڈالر سے زائد کے شیئرز فروخت کر دئیے تھے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے تھے۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ٹیسلا کے دس فیصد شیئرز فروخت کرنے چاہئیں یا نہیں۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کرنے کے بعد لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔ تقریباً 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

 

 


متعلقہ خبریں