واٹس ایپ اسٹیٹس پر ‘ انڈو ‘ کا آپشن


دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹیس کے لیے صارفین کو ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

انڈو بٹں کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

یہ  فیچرابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے، لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔

واضح رہے  اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریپلائی کے بغیر واٹس ایپ پر اپنے جذبات کا اظہار کریں

 

 


متعلقہ خبریں