سیالکوٹ واقعہ ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا، سری لنکن ہائی کمشنر


تحریک انصاف کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، ہائی کمشنر سے ملاقات میں سیالکوٹ واقعہ پرتعزیت اورہمدردی کااظہارکیا ہے۔

سری لنکا ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہمارے تعلقات کو متاثرنہیں کرے گا۔

وفد کی قیادت تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ارشد داد کررہے تھے۔ وفد نے سیالکوٹ واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے رنجم و غم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سری لنکا کے ہائی کمشنرموہن وجے وکراما نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی مزمت کرتے ہیں، یہ واقعہ افسوس ناک ہے تاہم پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے خوش ہیں۔ یقین ہے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کرے گی کہ فیملی کو انصاف ملے گا۔

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ارشد داد کا کہنا تھا کہ بحثیت قوم اس واقعہ پر شرمندگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ، پریانتھا کمارا کی میت کی سری لنکا روانگی

دوسری جانب سیالکوٹ  میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا روانہ کرنے کیلئے ائیر پورٹ پر پہنچا دی گئی۔

سیالکوٹ واقعے میں قتل کیے گئے سری لنکن فیکٹری مینجر کی  میت کو مکمل احترام اور اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کیا جا رہا ہے۔

ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، صوبائی وزیر انسانی حقوق ، وزارت خارجہ ، محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں