سیالکوٹ واقعے کےذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، وزیر اعظم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

 وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  ملک میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا  گیا۔

وزیر اعظم عمران خان  اور اجلاس  کے شرکا کو سیالکوٹ واقعے اور ملزمان کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں  سری لنکن شہری کی ہلاکت  میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

وزیراعظم  عمران خان نے  واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت  کی ہے۔

ملک میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔


متعلقہ خبریں