23 مارچ قوموں کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں، فواد چودھری

پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 23 مارچ (یوم پاکستان) قوموں کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے پہلے بھی ایسی تاریخیں دے کر پھر بدلتے رہے ہیں۔

یوم پاکستان پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے مارچ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی ساری کوششیں دوبارہ سسٹم میں داخل ہونے کے لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن قرار داد پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ احتجاج کے لیے مناسب نہیں ہے۔

پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آرپار کی باتیں کرنے والے بری طرح خوار ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے اور آج کا اجلاس بھی چوں چوں کا مربہ بنا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر آج بھی ان کی لڑائی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک دوسرے کے خلاف مارچ کریں گے۔

عمران خان حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے، شہباز شریف

فرخ حبیب نے واضح طور پر کہا کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے چہرے پر آج مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں