یوم پاکستان پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں ہے، شیخ رشید

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کے مارچ کی کال کوغیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں ہے۔

پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج  پاکستان قومی دن پر روایتی پریڈ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفرا اور مندوبین بھی شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ کی تیاری کے حوالے سے اسلام آباد کو سیکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے جب کہ تیاری کے لیے بعض راستے 2/3 روز قبل بند بھی کردیئے جاتے ہیں۔

ہائے مہنگائی: شہباز شریف کے بلاول ، فضل الرحمان سمیت کئی سیاستدانوں سے ٹیلی فونک رابطے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے مشورہ دیا کہ مناسب ہو گا کہ پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے۔

دہشتگردی پر پکا ہاتھ نہ ڈالا تو مسائل ہوں گے، شیخ رشید

واضح رہے کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں