ملک عدنان کو وزیراعظم ہاؤس بلا لیا گیا


وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کوملاقات کے لیے بلا لیا ہے اور وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملک عدنان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل اور اعلی ٰحکام نے ان کا استقبال کیا۔

افسوس! پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا، ملک عدنان

وزیراعظم عمران خان سے ملک عدنان کی ملاقات کل ہو گی اور ان کے اعزاز میں  وزیراعظم آفس میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں ملک عدنان کی سری لنکن شہری کو بچانے کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم ہاوس میں غیرملکی سربراہان کا قیام کروایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں