پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں: آصف زرداری

آصف علی زرداری

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مجھے 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی۔

این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور جیلیں کاٹیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کل ضمنی انتخاب میں اکثریت سے ووٹ حاصل کیے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی۔

این اے 133: ضمنی انتخاب، ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کامیاب

آصف زرداری نے کہا کہ آر او الیکشن کرا کے ہم سے الیکشن چھینا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں پیپلزپارٹی کا جھنڈا نہ ہو۔

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان نے دعویٰ کیا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بچائیں گے اور آگے لے کر جائیں گے۔

منتخب نمائندوں کو رول دینے کے لیے اداروں کے قوانین میں ترامیم کرنا ہونگی، پی پی وزرا

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں این اے 133 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار دوسرے نمبر پر آئے ہیں جب کہ نشست ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے جیتی ہے۔


متعلقہ خبریں