’دی مرزا ملک شو‘ میں کیا ہو گا؟


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد ویب ٹی وی شو میں بحیثت میزبان جلوہ گر ہوں گے۔

عرب اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے نئے شو کو ’دی مرزا ملک شو‘ نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اور پاکستانی جوڑی کے اس نئے فیملی شو میں دونوں ممالک سے مقبول شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

شعیب ملک کا کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کیلئے لیکچر

خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ اور شعیب کچھ نیا کرنے کی تلاش میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعیب اور میں اپنے کیریئرز کے اس اسٹیج پر ہیں جہاں ان کے پاس نئی چیزیں کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شعیب کے ساتھ کئی مرتبہ شوٹس کرائے ہیں تاہم شو کی میزبانی کرنا ایک نیا تجربہ ہو گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ اس شو میں بہت مزہ آنے والا ہے۔ میں سوشل میڈیا پر کچھ شوز کئے ہیں تاہم ویب سائٹ کے لیے شو کی میزبانی کرنا ایک نیا تجربہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں