گورنر سندھ کا تعمیراتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تعمیراتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ اس سے قبل بلدیاتی بل پر بھی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

تعصب پر مبنی باتوں کا کراچی کو نقصان ہو گا، سعید غنی کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس ضمن میں کہا ہے کہ تعمیرات سے متعلق بل پر کل وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کو سمجھانے کی کوشش کروں گا۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات سے متعلق بل کے بعد بلڈرز کو بہت سے مسائل کا سامنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے کہوں گا کہ بل پر دوبارہ غور کریں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت سندھ کا بلدیات سے متعلق بل بھی مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے کہا ہے کہ بل کو درست کریں۔

ایم کیو ایم کو اعتراض کس بات پر ہے؟ مرتضیٰ وہاب کا استفسار

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ سے کہا ہے کہ میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں