ایک دن میں 900 ملازمین برطرف


امریکا میں کمپنی کے مالک نے ایک زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا، جس کے بعد اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت عمل اور ایک خوفناک اقدام قرار دیا ہے ، وہ بھی کرسمس کے موقع پر جب سب شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں۔

فرم کے چیف ایگزیکٹیو وشال گرگ نے زوم کال پر کہا کہ اگر آپ اس کال پر ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔

مسٹر گرگ کا کہنا تھا کہ عملے کی کارکردگی، پروڈکشن اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کی اہم وجہ ہیں، جو Better.com کی افرادی قوت کا 15 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں ڈاکٹرز ملازمت چھوڑ گئے

اس امریکی کمپنی کا کام گھر خریدنے کے عمل کو تیز اور زیادہ موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے، اسے جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی حمایت حاصل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 6 بلین ڈالر ہے۔

برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں غیر قانونی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا میں ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے سخت اقدامات مشکل حالات میں بھی اچھے اور مہذب انداز میں لیے جا سکتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں