آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا


 آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا، وفد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔ تین رکنی وفد 2روز کراچی میں قیام کرے گا۔

سیکیورٹی وفد کے اراکین کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی آفیشلز  کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔  وفد لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز کا بھی دورہ کرے گا۔

سیکیورٹی وفد کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ سال مارچ اور اپریل میں سیریز شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں