سرفراز احمد کی شاعری کے چرچے


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اپنی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اپنے شاعرانہ انداز سے بھی خوب جانے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز سرفراز احمد نے انسٹا گرام  پر اپنی ایک تصویر شئیر کی، جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں ایک شعر لکھا کہ ” ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم، کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم”.

سابق کپتان کا اسٹوری کا لگانا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ری شئیر کرنا شروع کر دیا۔ سب سے پہلے  حسن علی میدان میں آئے اور ری شئیر کرتے ہوئے واہ گرو واہ کا کیپشن دیا۔

جس کے بعد رانا فہیم اشرف اور محمد رضوان خان نے بھی سرفراز کی اسٹوری کو ری شئیر کرتے ہوئے سرفراز کو سراہا۔

 


متعلقہ خبریں