عمران خان کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے


وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے گرائونڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور گرائونڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار

وزیراعظم نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گرائونڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی، وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی متعدد بار اس گرائونڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

گراونڈ کے دورے کے دوران عمران خان کے ساتھ معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں