فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی، انہوں نے سیالکوٹ واقعے پرافسوس کا اظہار کیا۔

فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے سری لنکن ہائی کمشنر کو آگاہ کیا، معاون خصوصی شہباز گل نے بھی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، سانحہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا، سری لنکن ہائی کمشنر

دوسری جانب شہباز گل نے بھی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم شرمندہ ہے۔پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پریانتھا کمارا اور اس کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، انتہا پسند عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ایسے لوگ انسانیت کو شرمندہ کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں