ملک پر مسلط حکومت خطرناک بیماری سے کم نہیں، ترجمان پی ڈی ایم

ملک پر مسلط حکومت خطرناک بیماری سے کم نہیں، ترجمان پی ڈی ایم

فائل فوٹو


اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے مرکزی ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکومت خطرناک بیماری سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ درپیش بحرانوں کا ایک ہی حل ہے کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ ہو۔

پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مرکزی ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مہنگائی مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں کنونشنز ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کے طریقہ کار کو اسٹیئرنگ کمیٹی وضع کرے گی۔

پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ کنونشنز کی تاریخیں بعد میں مشاورت سے طے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جلد از جلد شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

مہنگائی مارچ کا وقت درست نہیں ،راستے بند ہوئے تو اپوزیشن گلہ نہ کرے،شیخ رشید

جمعیت العلمائے اسلام (جے یو آئی) سے تعلق رکھنے والے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میاں شہبازشریف پنجاب میں پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 8 جماعتیں مشاورت کے بعد کنونشز کی تاریخ بتائیں گی۔

23 مارچ قوموں کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں، فواد چودھری

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ صوبائی سطح پر بھی پی ڈی ایم کی جماعتیں جلسے کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ سے پہلے اسلام آباد میں کنونشن ہوگا۔


متعلقہ خبریں