شائد یہ واقعہ پورے پاکستان کی سوچ کو بدل دے، ملک عدنان


سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے کہا ہے کہ ملک کا چہرہ بچانے کیلئے پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

وزیراعظم آفس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس دن میرا جذبہ یہی تھا کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں، چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ پیش آ جائے کہ ملک کا نام خراب ہو۔

ملک عدنان نے کہا کہ شاید یہ قتل قوم کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہو، یہ واقعہ پورے پاکستان کی سوچ کو بدل دے گا، سوچ بدلے گی تو آنے والی نسل کی بہتر پرورش ہو گی۔

افسوس! پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا، ملک عدنان

متعلقہ خبریں