تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اعتراف کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دو کروڑ لوگوں کو آٹا 2018 کی قیمت سے بھی کم پر مل رہا ہے۔

شائد یہ واقعہ پورے پاکستان کی سوچ کو بدل دے، ملک عدنان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ
سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

فواد چودھری نے زور دے کر کہا کہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کو سمجھے بغیر تنقید کرنے پر اعتراض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم لانے کا مقصد ایک ہی ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کےحوالے سے ایک مہم چلائی جارہی ہے حالانکہ ہفتہ وارمہنگائی میں 0.48 فیصد کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نشاندہی کے بعد کراچی اورحیدرآباد میں بھی قیمتیں مستحکم ہوئی۔

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد اور سخت کارروائی کی جائے، وفاقی کابینہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کومضبوط کرنا چاہتے ہیں اور احتساب کرنے والی ہر کمیٹی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ آڈٹ کے نظام میں مضبوطی لائی جائے۔

فواد چودھری نے واضح کیا کہ ہر چیز کو سبسڈائز نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو کروڑ لوگوں کو آٹا 2018 کی قیمت سے بھی کم مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے میں دستیاب ہے جب کہ کراچی میں وہی تھیلا 1456 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

فواد چودھری، حسن نواز اور حسین نواز کو موقع دینے کے خواہش مند

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ  پورے ملک میں چینی 90 روپے فی کلو مل رہی ہے جب کہ اسلام آباد اور کراچی میں چینی کی قیمت 97 روپے فی کلو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اس کی قیمت کم ہو جائے گی جب کہ دالوں کی قیمتوں میں استحکام ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ رواں سال 400 ارب روپے ایگری کلچر سیکٹر کو زیادہ گیا جب کہ 2 لاکھ  50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھی بھجوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کھاد کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان میں اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانے فواد چودھری کو بھا گئے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رانا شمیم سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری سرور نے عمومی بات کی ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑا؟


متعلقہ خبریں