مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانے فواد چودھری کو بھا گئے

پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا نجی محفل میں گانا، گانا اچھا لگا۔

مریم نواز نے سریلی آواز سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ یہی اصل پاکستان ہے۔

فواد چودھری نے واضح طور پر کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز سے سیاسی اختلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پیسے واپس کردیں، ہمارے پیسوں پر شادیاں نہ کریں۔

مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری مان گئے

وفاقی وزیر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انتہا پسندی کبھی مین اسٹریم نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر پاکستان اعتدال پسند لوگوں کا ملک ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے منعقدہ نجی تقریب میں مریم نواز اور حمزہ شہباز نے گانا گایا تھا۔

بیٹے کا ولیمہ، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں گانوں کا مقابلہ

ن لیگی رہنماؤں کے گانے کی ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں