فواد چودھری، حسن نواز اور حسین نواز کو موقع دینے کے خواہش مند

تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو ان کے پاپا کی پارٹی کو ووٹ دینے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانے فواد چودھری کو بھا گئے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ لگتا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ذمہ داری صرف ہماری ہے۔

مریم نواز نے سریلی آواز سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

وفاقی وزیر نے واضح طور پر کہا کہ منشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوائیں گے۔

بیٹے کا ولیمہ، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں گانوں کا مقابلہ

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی پوری فیملی بیرون ملک مقیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن نواز اورحسین نواز کو ان کے پا پا کی پارٹی کو ووٹ دینے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں