گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

کراچی: آپ کو آرڈیننس پر اعتراض ہے؟ میڈیا سے خبر ملی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران یہ بات وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شکوہ بھرے انداز میں کہی۔

گورنر سندھ کا تعمیراتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران گورنر سندھ سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آپ سے مل کر آرڈیننس پر اعتماد میں لینا چاہتا تھا۔ ملاقات میں حکومت سندھ کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ نے مؤقف اختیار کیا کہ آرڈیننس صرف ان رہائشی عمارتوں کا احاطہ کرے جہاں عوام کی سرمایہ کاری ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات گورنر سندھ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ بننے والی تمام تعمیرات کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلدیاتی بل پر صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتراضات ہیں۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے کہا کہ بلدیاتی بل پر آپ کے اعتراضات کو کابینہ اجلاس میں رکھوں گا۔

تعصب پر مبنی باتوں کا کراچی کو نقصان ہو گا، سعید غنی کا انتباہ

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل اور متنازعہ تعمیرات پر کمیشن بنانے کے آرڈی ننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں