پی ڈی ایم میں دم ہے تو آج لانگ مارچ کرے، 3 ماہ کا انتظار کیوں؟ حسان خاور

پنجاب میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے چیلنج دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سے کہا ہے کہ دم ہے تو آج ہی لانگ مارچ کا آغاز کرے۔

مہنگائی مارچ کا وقت درست نہیں ،راستے بند ہوئے تو اپوزیشن گلہ نہ کرے،شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق حسان خاور نے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اگردم خم ہے تو تین ماہ کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟

حکومت پنجاب کے ترجمان نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی لانگ مارچ کا آغاز کریں، حکومت مہمان نوازی کرے گی۔

ترجمان حکومت پنجاب نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت قوم کو دھوکہ مت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے استعفے کا کھیل وقت پورا کرنے کے لیے ہے۔

پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے یوم پاکستان (23 مارچ) کو مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے اعلان پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری اور وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کی جانب سے مہنگائی مارچ کے لیے منتخب کی جانے والی تاریخ  کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

23 مارچ قوموں کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں، فواد چودھری

حکومتی وزرا اور دیگر نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مہنگائی مارچ کے لیے تاریخ کے تعین پر ازسرنو غور کرے کیونکہ اس دن پاک فوج کی تاریخی پریڈ ہوتی ہے جس میں عوام الناس اور غیر ملکی مندوبین سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں