بیٹے کی شادی، مریم نواز کی عوام سے اپیل

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کی شادی ایک نجی اور خاندانی معاملہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے اپیل کی کہ ہر ماں کی طرح مجھے بھی یہ حق حاصل ہے کہ میں اپنے بیٹے کی شادی کی تقریبات مناؤں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے درخواست ہے کہ ہمارے خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مریم نواز کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو مریم نواز کی نجی زندگی کے معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے لکھا کہ آپ بالکل ٹھیک کہ رہی ہیں تاہم آپ نے خود وزیراعظم عمران خان کے میچ دیکھنے کی تصویر پر سیاسی تبصرے کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے وزیراعظم کی اہلیہ پر الزامات لگائے جب کہ آپ کے میڈیا سیل سے لوگوں پر ذاتی حملے بھی کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود میں بھی عوام سے درخواست کروں گا کہ وہ آپ کی ذاتی زندگی پر سیاسی تبصروں سے گریز کریں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہر فرد کی رازداری مقدس ہے اور کسی بھی حالت میں اس کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ خواہ دوسرے شخص کا طرز عمل ایسے حالات میں کیسا ہی رہا ہو۔


متعلقہ خبریں