ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر


بیٹے کی شادی کے مینو میں کیا ہوگا؟ کون مدعو ہوگا کون نہیں؟کیپٹن صفدر نے سب کچھ بتادیا۔ کہا بیٹے کی شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہم نے بیٹے کی شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار شامل  ہوں گے۔ شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی، مریم نواز کی عوام سے اپیل

انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں،آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں۔ بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔

انہوں نے بیٹے کی شادی پر  اہلیہ مریم نواز کے گانا گانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں۔ لیڈر گانا بھی گاتا ہےاور ترانے بھی پڑھتا ہے۔

کیپٹن صفدر نے بیٹے کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانے فواد چودھری کو بھا گئے

انہوں نے اپنی شادی شادہ زندگی کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے۔ ہمارے میں گھر سکون ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،۔ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ۔ شادی کے دوران ایک محفل میں مریم نواز گانا گنگنایا جس کی ویڈیو خوب وائر ل ہوئی ہے۔

،


متعلقہ خبریں