ڈھاکہ ٹیسٹ، بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ لے لی


پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کریئر میں پہلی وکٹ حاصل کر لی،ڈھاکہ ٹیسٹ میں انہوں نے مہدی حسن کو آوٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں ساتویں وکٹ کی شرکت میں  شکیب الحسن اور مہدی حسن جم کر کھیل رہے تھے، کپتان نے مختلف باولرز کو آزمایا مگر وہ وکٹ نہ لے سکے، ایک موقع پر ایسا محسوس ہونے لگا کہ شائد ڈھاکہ ٹیسٹ کا نتیجہ نہ نکل سکے۔

اس دوران بابر اعظم نے خود اوور کرانے کا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں مہدی حسن کو پویلین کی راہ دکھا دی اور دونوں  کی 61 رنز  کی پارٹنر شپ کو توڑ دیا۔

مہدی حسن کا آوٹ ہونا تھا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی۔

پاکستانی آف اسپنر ساجد خان نے بھی بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں 12 وکٹیں اپنے نام کر لیں۔ ساجد خان نے پہلی اننگز میں 8 اور دوسری میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کے شکیب الحسن 130 گیندیں کھیل کر 63 سکور بنا کر ساجد خان کی گیند کا شکار ہوگئے۔

 


متعلقہ خبریں