کوہ پیما نصف خزانے کا مالک قرار


پیرس: فرانس میں کوہ پیماؤں کو قیمتی خزانے ملنے کے بعد نصف خزانے کا مالک قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2013 میں ایک کوہ پیما کو پہاڑ کی چوٹی سے خزانہ ملا تھا جس میں زمرد اور نیلم کے چھوٹے بڑے جواہرات موجود تھے اور 8 برس تک مالک کی تلاش بے سود ثابت ہونے کے بعد کوہ پیما کو ملنے والے خزانے کے نصف کا مالک قرار دے دیا گیا۔

فرانسیسی شہری حکومت نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 68 ہزار ڈالر مالیت کے قیمتی جواہرات ایک کوہ پیما کو مشہور مونٹ بلانک پہاڑ سے ملے تھے جس کے اصل مالک کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔

سرکاری حکام کے مطابق 1966 میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ اس علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے ایک مسافر کے پاس یہ سامان تھا تاہم اب کوہ پیما کو اس ملنے والے خزانے کے نصف کا مالک قرار دے دیا گیا ہے اور باقی کے نصف جواہرات شامونکس کرسٹل میوزیم میں رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نوجوان مقتول دوست کی لاش کو گھمانے لے گئے

فرانس کے ممتاز جوہریوں نے ان قیمتی جواہرات کو دیکھا اور اسے غیر معمولی قدروقیمت کا حامل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو میوزیم میں ان جواہرات کی نمائش کی جائے گی اور اس عجیب و غریب واقعے کی یاد دلاتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں