امریکا کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا کا بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان


امریکا کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ سرمائی بیجنگ اولمپکس کا موثر بائیکاٹ کرے گا۔

ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی برطانوی وزیر یا آفیشل سرمائی بیجنگ اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک چین میں ہونے والے اولمپکس کا مکلمل بائیکاٹ کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی امریکا کو قیمت چکانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے نظریاتی تعصب کی وجہ سے بیجنگ ونٹر اولمپکس میں مداخلت کی کوشش کی جس کیلئے جھوٹ اور افواہوں کو جواز بنایا گیا، ایسا کرکے امریکا نے صرف اپنے ناپاک ارادوں کو افشا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ونٹر اولمپکس سیاسی چالبازیوں اور جوڑ توڑ کا فورم نہیں۔


متعلقہ خبریں