ویکسین کی بوسٹر شاٹ اومی کرون کے خلاف موثر دفاع ہے،فائزر


امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین  کی ایک بوسٹرخوراک  نئے ویرینٹ  اومی کرون کے خلاف ایک مؤثر دفاع ہے۔

کمپنی نے ایک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ویکیسن کی تین خوراکیں اومی کرون کے خلاف اتنی ہی اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب ہو ئی ہیں جو دوخوراکیں دیگر کورونا اقسام کے خلاف  بناتی ہیں۔

اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن نے بھی کہا ہے کہ موجودہ ویکسینز اومی کرون کے خلاف موثر ثابت ہوں گی۔

فائزر کے چیف ایگزیکٹیو البرٹ بورلا نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین کی تیسری خوراک کے ساتھ اومی کرون  قسم کے خلاف تحفظ کو بہتر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: موجودہ ویکسینز کےاومی کرون کے خلاف ناکام ہونے کا امکان نہیں

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لیے یہ بہترین راستہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسینیشن مکمل کی جائے اور کورونا ویکیسن کی دو خوراکوں کے بعد ایک اضافی خوراک دی جائے۔

ان کا کہنا ہے تاہم فائزر اومی کرون پر تحقیقات کے لیے مزید ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ  اومی کرون  کے خلاف ایک مخصوص ویکسین تیار کر رہے ہیں جو 100 دنوں کے اندر ڈیلیوری کے لیے تیار ہو جائے گی، نئی ویکسین کے لیے ریگولیٹری منظوری باقی ہے۔ 

یاد رہے کہ اومی کرون اب تک پائِی جانے والی کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تبدیل شدہ قسم ہے۔ دنیا بھر میں محقیقین اس کے پھیلاو اور شدت کو سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں