ڈیوس کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

شاہد خاقان عباسی این اے59 سے نا اہل قرار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیوس کپ کی فاتح  پاکستانی ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی ہے۔

فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم کی ادائیگی فی الفور کی جائے۔

حکومتی سطح پر کیے گئے حالیہ اعلان کے بعد ٹینس اسٹارز اعصام الحق اور عقیل خان کو 20, 20لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ جب کہ ڈیوس کپ پلیئر عابد علی اور مزمل مرتضیٰ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ٹینس ٹیم کے کوچز حمیدالحق اور مصحف ضیا کو پانچ، پانچ لاکھ روپے انعام ملے گا۔


متعلقہ خبریں