شاہد آفریدی زخمی ہو کر ورلڈ الیون ٹیم سے باہر

شاہد آفریدی زخمی ہو کر ورلڈ الیون ٹیم سے باہر | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ورلڈ الیون ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ دبئی میں اپنے معالج سے مشورہ کیا ہے، صحت یاب ہونے کے لیے تین سے چار ہفتوں کا وقت درکار ہے۔

بوم بوم کے نام سے معروف پاکستانی کھلاڑی نے 31 مئی کو لارڈز چیریٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون ٹیم کی نمائندگی کرنا تھی۔

 

شاہد آفریدی کے علاوہ پاکستان سے شعیب ملک بھی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہیں۔ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے۔

لارڈز چیریٹی میچ کا مقصد کیریبیئن جزائز میں کرکٹ مقامات کی بحالی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا ہے۔

2017 میں طوفان ارما اور ماریا سے جزیرے میں کرکٹ کے پانچ بڑے مقامات تباہ ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں