کویتی حکومت کا اہم اعلان، غیر ملکی پریشان

کویتی حکومت کا اہم اعلان، غیر ملکی پریشان

فائل فوٹو


کویت سٹی: کویت نے غیر ملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی دوبارہ جانچ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں وزارت ٹرانسپورٹ نے خاص طور پر تارکین وطن کو دیے گئے ڈرائیونگ لائسنس کو فلٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی حکومت کے فیصلے کا مقصد تارکین وطن کو دیے گئے لائسنسوں کا جائزہ لینا ہے۔ وزارتی فیصلے میں شامل تقاضوں باالخصوص تنخواہ اور ان کی اہلیت یا تنخواہ کی شرط پر تنظیمی فیصلے میں دیے گئے استثنیٰ پر عملدرآمد کرنا ہے۔

مذکورہ فیصلہ سیکرٹری وزارت داخلہ لیفٹیننٹ جنرل الشیخ فیصل النواف کی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں مزید شہادتیں

ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس رکھے والوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تنخواہ کی شرائط پوری نہ ہونے پر لائسنس ضبط کر لیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں