’ہم‘ کا گوگل پر بھی راج، لوگ سال بھر ڈرامے ڈھونڈتے رہے


رواں سال دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ ہم ٹی وی کے ڈراموں کی تلاش کرتے رہے ہیں۔

معاشرے کی عکاسی کرتی کہانیوں پر مبنی ہم ٹی وی کے ڈراموں کو پاکستان کے علاوہ بھارت اور دنیا بھر کے ممالک میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس سال ہم ٹی وی نے 23 ڈرامے ناظرین کے لیے پیش کئے جو خوب پسند کئے گئے۔

لکس اسٹائل ایوارڈ2021 میں ہم ٹی وی کا راج

ان ڈراموں رقص بسمل، رقیب سے، پھانس، سفر تمام ہوا، تانا بانا، چپکے چپکے، آخر کب تک، ستم، یار نہ بچھڑے، یوں تو ہے پیار بہت، پری زاد، لاپتہ، ہم کہاں کے سچے تھے، وفا بے مول، جدا ہوئے کچھ اس طرح، قصہ مہربانو کا، صلہ محبت، دوبارہ، عشق لا، بدنصیب، بساط، بے باک اور سنگ ماہ شامل ہیں۔

رواں سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ہم ٹی وی کے ڈراموں میں رقص بسمل، پھانس اور رقیب سے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں