شادی کے بعد کترینہ کیف کا پہلا پیغام سامنے آ گیا


بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اداکار وکی کوشال سے شادی کے بعد مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرئنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری پیغام میں کترینہ کیف نے اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  اس خوبصورت لمحے کے لیے ہمارے دلوں محبت اور شکرگزاری کے جذبات بھرے ہوئے ہیں۔ اس نئے سفر کے آغاز پر آپ تمام لوگوں کی محبتوں اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

خیال رہے کہ وکی کوشال اور کترینہ کیف آج شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

کترینہ کیف کی جانب سے جاری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف  ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے سکس سینسز فورٹ کی گیلری میں جا رہے ہیں۔

کترینہ کیف نے ریڈ جبکہ وکی کوشل نے سلیٹی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

اداکار جوڑے کی شادی میں فلم ساز کبیر خان، گلوکار شنکر مدھاون، اداکار رنویر سنگھ، اداکارہ ملائیکا اروڑا، روینہ ٹنڈن اور نیہا دھوپیا سمیت کئی دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں۔

وکی کوشل  کی سہرا بندی کی تقریب ہوئی ، پھر ہوٹل کے اندر سے گھوڑے پر سوار ہو کر بارات لے نکلے، جوڑا کے لیے منڈپ کو خاص شیشے سے تیار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں