جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی: پولیس بھتے کیخلاف گداگر عدالت پہنچ گیا

قرآن کریم کی بیحرمتی کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

فائل فوٹو


کراچی: معذور گداگر نے مبینہ طور پر پولیس کی بھتہ خوری سے تنگ آکر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔ عدالت نے بھی پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

کراچی: تجاوزات اور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کی سیشن عدالت جنوبی میں ایک معذور گدا گر محمد ساجد نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ معذور ہے اور کراچی کینٹ پر بھیک مانگتا ہے لیکن دن کے اختتام پر اسے جو کچھ بھی ملتا ہے وہ سادہ لباس پولیس والے چھین کر لے جاتے ہیں۔

معذور گدا گر محمد ساجد کے مطابق اس سے سب کچھ چھین کر لے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق تھانہ فریئر سے ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں معذور گدا گر محمد ساجد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار اس سے کہتے ہیں کہ چرس بھی فروخت کرو اور منع کرنے پر تشدد کا بھی نشانہ بناتے ہیں۔

کراچی: گداگروں کی بڑھتی تعداد شہریوں کے لئے وبال جان

سٹی کورٹ میں سیشن عدالت جنوبی کے روبرو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ لینے کے خلاف معذور گداگر محمد ساجد کی اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل بلاول منگی نے مؤقف اپنایا کہ میرا مؤکل ایک ٹانگ سے محروم ہے اور بھیک مانگتا ہے لیکن پولیس اہلکار سب کچھ چھین کر لے جاتے ہیں۔ دائر درخواست میں جن پولیس اہلکاروں کے نام شامل ہیں ان میں زرین، نیازی، جاوید، پرویز اور دیگر شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت نے متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کی’پاوری کرنے والی‘ خواتین اہلکار معطل

واضح رہے کہ اپنے وقت کے معروف شاعر ساغر صدیقی کی مشہور زمانہ غزل کا شعر ہے کہ جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی ۔۔۔ اس عہد کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں