برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کورونا:برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے چھٹی نہ ملی

فائل فوٹو


برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچی کی پیدائس کا اعلان بورس جانسن اور انکی اہلیہ نے کیا ہے۔ بورس جانسن کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے

یاد رہے کہ  56 سالہ بورس جانسن  نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے  رواں سال جولائی میں شادی کی تھی۔ بورس جانسن کی یہ دوسری شادی ہے۔

اس سےقبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ  اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔ 

گزشتہ برس اپریل میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں ہوئی۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے لندن میں واقع اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا بورس جانسن کی صحت میں بہتری آنے لگی

بچے کی پیدائش سے قبل اس کی والدہ کیری سائمنڈز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ بچے کی پیدائش سے تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی تھیں۔


متعلقہ خبریں