عمران خان اور ان کی ٹیم نا اہل ہے،غربت کے بجائے غریبوں کو مٹا رہے ہیں:پی پی وزرا

عمران خان اور ان کی ٹیم نا اہل ہے،غربت کے بجائے غریبوں کو مٹا رہے ہیں:پی پی وزرا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم نا اہل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے ترجمان غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں کرتے ہیں۔

تعصب پر مبنی باتوں کا کراچی کو نقصان ہو گا، سعید غنی کا انتباہ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غربت مٹانے کے بجائے غریبوں کو مٹا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں، عوام ان کا ساتھ دیں۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے بھی وفاقی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا لیکن قرضہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے قرضہ لے لیا مگر خود کشی نہیں کی جب کہ آج اسی شخص کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔

منتخب نمائندوں کو رول دینے کے لیے اداروں کے قوانین میں ترامیم کرنا ہونگی، پی پی وزرا

پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور ہرماہ پیٹرول کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں