پیپلزپارٹی سبسڈی دینے کے بجائے صرف لہو پیتی ہے، خالد مقبول

کراچی و حیدرآباد میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں وگرنہ احتجاج ہو گا، ایم کیو ایم

فائل فوٹو


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سبسڈی دینے کے بجائے صرف لہو پیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔

کراچی خوشحال تو پاکستان خوشحال، جدید شہر جدید ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام صوبوں میں صوبائی حکومتیں سبسڈی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی منصوبے متعلقہ حکومتوں نے بنائے ہیں  لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت میں اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت سے جو شرائط رکھیں اس پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے فور منصوبے پر جلد کام شروع ہونے والا ہے۔

صوبے کا مطالبہ آئینی ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے: خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ سال اورنج لائن منصوبے پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ کی تھی۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے پینے کے پانی کے منصوبے کو ناکام کرنے کی کوشش کی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ تھا کہ کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے سی آر پر بھی جنوری سے کام شروع ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں