سرفراز احمد پری زاد کے فین، ڈرامہ دیکھ کر شاعری کرنے لگے


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی ہم ٹی وی کے میگا ہٹ ڈرامے پری زاد کے مداح ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی پر پری زاد کا ڈرامہ بہت اچھا چل رہا ہے جس کو دیکھ کر شاعری کرتا ہوں اس کا کوئی اور مطلب نہ نکالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاعری میں جو پری زاد کہنا چاہتا ہے وہی میں بھی کہ رہا ہوں۔

سرفراز احمد کی شاعری کے چرچے

سرفراز احمد نے کہا کہ میں کوئی دکھی نہیں ہوا، بہت خوش ہوں، آج کل ڈرامے دیکھ رہا ہوں اور کرکٹ پر دھیان دے رہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر گردش کردہ تصویر سے متعلق انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایڈیٹ شدہ تصویر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے انسٹا گرام  پر اپنی ایک تصویر شئیر کی، جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں ایک شعر لکھا کہ ” ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم، کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم”.

جس کے بعد کہا جانے لگا کہ شائد سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں منتخب نہ ہونے پر ناراض ہیں۔


متعلقہ خبریں