ہوشیار: گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے مطابق طے کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے مطابق طے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یہ ہدایت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کی گئی ہے۔

ای سی سی: مزید گندم درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، خسرو بختیار اور مشیر برائے خزانہ شوکت ترین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعلقہ حکام کو اس بات کی بھی ہدایت کی گئی کہ صنعتی یونٹس پر ڈبل میٹرز لگائے جائیں۔

بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کر دی گئی

وفاقی وزیر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں یونائیٹڈ انرجی فیلڈ سے ایس ایس جی سی کو گیس کی کمرشل فراہمی کی منظوری دی گئی۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزارت دفاع اور وفاقی وزارت داخلہ کی تکنیکی گرانٹ کی سمریاں منظور کرلی گئیں۔

 ای سی سی کی کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری

وفاقی وزیر عمر ایوب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پانچ سالہ آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کی سمری مزید مشاورت کے لیے مؤخر کردی گئی۔


متعلقہ خبریں