سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

ریاض: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ان کے فلمی کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا۔

شادی کترینہ کی، سیکورٹی سلمان خان کی

ہم نیوز نے العربیہ نیٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دیگر بھارتی فلمی ستاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آنے پر بیحد خوشی ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کو تہذیبوں کا سنگم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ ہنستے مسکراتے ہیں اور ان کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات اور کیا ہو گی؟

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی ووڈ سٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں۔

سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع

اداکار سلمان خان نے  سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ریجن میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور جو کچھ یہاں دیکھا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

سلمان خان کے ساتھ موجود اداکارہ شلپا شیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں ریاض سیزن اور مملکت میں جو کچھ دیکھا ہے اس کے جمالیاتی پہلوؤں کے متعلق بالی ووڈ کے دوستوں کو بتاؤں گی۔

راج کندرا کے بارے میں جاننے کا وقت نہیں تھا، شلپا شیٹھی

العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں جن میں سے 70 عرب کنسٹرٹ 6 انٹرنیشنل کنٹسرٹ، انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹرز شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں