ٹانک میں فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی


ٹانک میں فائرنگ سے  ایک سیکیورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی ہو گیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سیکیورٹی  پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔  فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک  کے  گاوں  چدھرڑ میں  فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی میت اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  نامعلوم مسلح افراد سیکیورٹی ٹیم پر حملے کے بعد فرار ہو گئے ہیں ۔ ملزمان کی تلاش کے لیےسرچ آپریشن جاری ہے۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں