کترینہ کیف کی رسم مایوں کی تصاویر وائرل

ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرئنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

کترینہ کیف نے مایوں کی 4 تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ہمراہ وکی کوشل بھی تھے۔ ان تصاویر میں دونوں اداکاروں کے چہروں پر ابٹن لگا ہوا ہے۔ ایک اور تصویر میں اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی نظر آ رہے ہیں۔

تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر موجود مسکراہٹ سے ان کی خوشی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کترینہ کیف نے اپنی شیئر کردہ تصویر کے کپشن میں صرف تین الفاظ لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ شکر، صبر، خوشی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

ان تصاویر کو ایک گھنٹے میں ہی 20 لاکھ سے زائد افراد لائیک کر چکے تھے۔

دوسری جانب اداکار وکی کوشل نے بھی انسٹاگرام پر اپنی رسم کی تصاویر شیئر کر دیں اور انہوں نے بھی اپنی تصاویر کے کیپشن پر لکھا کہ شکر، صبر، خوشی۔

وکی کوشل بھی اپنی شیئر کردہ تصاویر میں دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

دونوں اداکاروں کی شیئر کردہ تصاویر کو صارفین کی جانب سے انتہائی پسند کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں