اسپاٹ فکسنگ کیس: ناصر جمشید کل جواب جمع کرائیں گے


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  ناصر جمشید پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی ) کے الزامات کے خلاف اپنا جواب کل جمع کرائیں گے۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت بھی اسی روز مقرر ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں معطل کیے گئے کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ کیس پر ٹربیونل کے دائرے اختیار کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ناصر جمشید کو ٹربیونل کے فیصلے کے تحت ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے۔

پی سی بی نے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی 7 بار خلاف ورزی کا الزام عائد کر رکھا ہے،  ناصر  جمشید پر عدم تعاون کی شق پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام تھا۔

پی ایس ایل ٹو کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید، شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کے نام سامنے آئے تھے جنہیں بکیز سے  رابطوں کے شواہد سامنے آنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں