دھندلا پن کا شکار افراد کیلئے خوشخبری


امریکی سائنسدانوں نے دھندلا پن کے شکار افراد کے لیے آنکھوں کے ڈراپس تیار کر لیے ہیں جس میں دھندلا پن دور کرنے کی صلاحیت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کتاب پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنے والے اور کمپیوٹر کے استعمال کے دوران دھندلاہٹ کا شکار ہونے والے افراد کے لیے موثر ترین آئی ڈراپس تیار کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی نے کلینکلی آئی ڈراپس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

فالج کے خطرے کو کیسے کم کیا جائے؟

ان آئی ڈراپس کی مدد سے پریسبائے اوپیا (presbyopia) نامی بیماری کا شکار افراد فائدہ اٹھا پائیں گے۔

یہ بیماری عمومی طور پر 40 سال سے زائد افراد کو متاثر کرتی ہے۔ ایسے افراد کسی چیز ہر دھیان دیتے وقت دھندلاپن کا شکار ہوتے ہیں۔

الرجن نامی کمپنی کے مطابق اس دوا کا اثر 15 منٹ کے اندر شروع ہوتا ہے اور چھ گھنٹے تک رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نظر کی کمی کا شکار افراد اس دوا سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تمام ادویات بیچنے والی کمپنیوں کو اس کی ترسیل کی اجازت ہے اور اس کی قیمت 79 ڈالر رکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں