افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی تعاون درکار ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی تعاون درکار ہے۔

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی سینیٹ کی آرمڈسروسزاورانٹیلی جنس کمیٹی کےوفد نے ملاقات کی جس میں امریکی ناظم الامور بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال  اوردونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کےساتھ باہمی تعلقات،خطے میں پرامن کثیرالجہتی اوردیرپاتعلقات چاہتاہے۔

افغانستان کوانسانی بحران سےبچانےکیلئےعالمی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی تعاون درکار ہے۔

آرمی چیف  نے مستقبل کےچیلنجز،جیوپولیٹیکل اورسیکیورٹی صورتحال سمجھنےپروفدکاشکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفدمیں سینیٹررچرڈبر،سینیٹرجان کورنن،سینیٹربن ساس شامل تھے،امریکی سینیٹرز نے سرحدی انتظام کیلئے خصوصی کاوشوں کو سراہا۔

امریکی سینیٹرز نے کہا کہ پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کیلئے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں