ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، لوئر دیر اور بونیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

بشام، شانگلہ، اپردیر، مالاکنڈ اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی تعاون درکار ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

سندھ کے علاقوں حیدرآباد اور کوٹری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔


متعلقہ خبریں