امریکی صدر کی روسی صدر کو دھمکی

امریکی صدر کی روسی صدر کو دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرائن پر حملہ کیا تو بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو تباہ کن معاشی نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر جوبائیڈن روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وکی لیکس کے بانی کو امریکہ کے حوالے کرنے کی اجازت

ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ روسی صدر پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب میں ہاں کہا۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ آپ دیکھیں گے ولادیمیر پیوٹن کو عنقریب قیمت چکانی پڑے گی۔


متعلقہ خبریں