سیاسی عزائم ہیں نہ انتخابات سے تعلق، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب ) جسٹس ( ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کوئی بھی کارروائی مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کردیتا ہے اور مقدمات میرٹ پر نہ ہوں تو فائل بند کردی جاتی ہے۔

نیب ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ( ر)  جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی کسی سےانتقامی کارروائی کی پالیسی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، نیب کے نہ تو کوئی سیاسی عزائم ہیں اور نہ ہی اس کا انتخابات سے کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی صوبے، ادارے اور شخص کی پروا کیے بغیر کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچائیں گے، فعال الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہو سکتی۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) کا بغور جائزہ لے تا کہ جو ڈاکو بیرون ملک چلے جاتے ہیں انہیں پاکستان میں روکا جا سکے۔


متعلقہ خبریں