خاندان میں خوش آمدید “پرجائی جی”


 بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناوں اور شادی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ جوڑی کی  شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں ۔ ان کے چاہنے والے اور بالی ووڈ شخصیات جہاں انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں نئی جوڑی  کے گھر والے بھی فیملی میں آنے والے نئے ممبر کو خوش آمدید کہتے نظر آئے۔

وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل نے اپنی نئی نویلی بھابھی  کا پر جوش انداز میں استقبال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بھائی اور بھابھی کی شادی کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ “آج دل میں ایک اور کی جگہ بن گئی، خاندان میں خوش آمدید پرجائی جی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Kaushal (@sunsunnykhez)


دوسری جانب بالی ووڈ کی اداکار جوڑی کے لیے  کترینہ کیف کی بہن اور اداکارہ ایزابیل کی جانب سے بھی ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ایزابیل نے سوشل میڈیا  پراپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک بھائی مل گیا ہے۔ ہماری پاگل فیملی میں خوش آمدید۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif)


انہوں نے مزید لکھا ہے کہ  میں اس سے زیادہ خوش قسمت نہیں ہو سکتی تھی۔ دونوں کے لیے اس جہاں اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہت سا پیار اور خوشیاں۔

یاد رہے کہ  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجھستان کے شہر سوائی مادھوپور کے برورا قلعے میں ہوئی  ہے۔ شادی کی تمام تقریبات کو خفیہ رکھا گیاتھا۔

شادی کے بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل دونوں نے ہی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جو سوشل میڈیا صرافین کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں