پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور: پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔

کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، جیف ڈوجان اور آئن بشپ شامل ہیں جبکہ بازید خان، سکندر بخت، ثنا میر اور مرینا اقبال بھی پینل کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی۔ جن کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز شامل ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں